• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا :قبائلی اضلاع میں صرف 4 ارب 58 کروڑ روپے خرچ کیے گئے

خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے لئے 83 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں 5 ماہ کے دوران صرف 4 ارب 58 کروڑ روپے خرچ کئے۔ جبکہ محکمہ ماحولیات،  قانون، خوراک، ایف ڈی اے سمیت 16 محکمے ایک پائی خرچ نہیں کرسکے۔

فاٹا انضمام کے بعد پہلی بارخیبر پختونخوا اسمبلی نے قبائلی اضلاع کے لئے 83 ارب روپے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی تھی۔

بجٹ منظوری کے بعد 5 ماہ گزرنے کے باوجود خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کیلئے مختص 83ارب کے ترقیاتی فنڈ میں سے بہت کم خرچ کیے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ ماحولیات، قانون، خوراک اور ایف ڈی اے سمیت 16 محکموں نے 5ماہ گزرنے کے باوجود ایک پائی بھی خرچ نہیں کی۔ سب سے زیادہ فنڈ 2 ارب 92 کروڑ خصوصی اقدامات کے ذریعے خرچ کیے گئے۔

محکمہ تعلیم نے 13 کروڑ، روڈ سیکٹر نے 71کروڑ ،صاف پانی کے لئے 17 کروڑ اور محکمہ کھیل نے 4 کروڑ روپے خرچ کیے۔ 

تازہ ترین