• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مدارس کے غیر ملکی طلبہ کو ویزا کا وعدہ پورا کرے،مفتی نعیم

کراچی(پ ر ) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ حکومت مدارس کے غیر ملکی طلبہ کے ویزوں کے اجراء کا وعدہ پورا کرے، دنیا بھر میں تعلیم کیلئے آنے جانے کے آزادانہ حقوق ہیں لیکن مدارس کے طلبہ تعلیم کیلئے پاکستان آتے ہیں حکومت انہیں ویزہ دینے میں لیت ولعل سے کا م لیتی ہے۔جامعہ بنوریہ عالمیہ میں علماء کرام کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے کہاکہ حکومت سے قوم کو بے پناہ توقعات ہیں لیکن جس طریقے سے معاملات چل رہے ہیں لگتاہے حکومت قوم کی توقعات پر پوری نہیں اتر سکتی۔ مدارس کے حوالے سے حکومت نے بہت سے اعلانات کئے ہیں جن میں مدارس کا اہم مسئلہ غیر ملکی طلبہ کے ویزوں کے اجراء تھا جس پر کئی وزراء سے علماء نے ملاقاتیں کیں سب نے یقین دہانیاں توکرائیں تاحال اس حوالے سے حکومت کے خاطرخواہ اقدامات نظر نہیں آرہے ،سابق ڈکٹیٹر کی عائد کردہ انسانی بنیادی حقوق کیخلاف پابندی یقینا مدارس کے ساتھ امتیازی سلوک کے علاوہ ظالمانہ کارروائی ہے اب تک حکومت سنجیدہ نظر نہیں آرہی ،حکومت کوفوری طور پر مدارس کے دیرینہ مسئلے کے حل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
تازہ ترین