• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق میں امریکی فوجیوں پر حملوں کی تعداد میں اضافہ

بغداد (جنگ نیوز) عراقی دارالحکومت بغداد کے بين الاقوامی ہوائی اڈے کے قريب واقع ايک فوجی کمپليکس پر پير کی صبح متعدد راکٹ داغے گئے ہيں۔ اس حملے ميں اب تک چھ عراقی فوجيوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ جس فوجی کمپليکس پر راکٹ حملہ کيا گيا، اس ميں امريکی دستے بھی تعينات ہيں۔ امريکی سکيورٹی دستوں نے حملے کی ذمہ داری ايرانی حمايت يافتہ گروپوں پر عائد کی ہے۔ عراق ميں پچھلے چھ ہفتوں کے دوران مختلف مقامات پر امريکی دستوں پر نو مختلف حملے کيے جا چکے ہيں۔

تازہ ترین