• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیز کمیشن، پنجاب ایڈوائزری کونسل کیساتھ تعاون کرینگے،گورنر پنجاب

بریڈ فورڈ (نمائندہ جنگ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن، پنجاب ایڈوائزری کونسل برطانیہ کے تمام ممبران،وائس چیئرمینز،ترجمان برائے برطانیہ اور انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر سے مانچسٹر میں ملاقات کی اور ادارے کو برطانیہ میں مزید فعال بنانے کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن، پنجاب ایڈوائزری کونسل برطانیہ سمیت بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ چوہدری محمد سرورپاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے اب اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بہت متحرک اور فعال کیا جا چکا ہے، پنجاب کے 36 اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت اور بھرپور تعاون سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن تشکیل دیئے جا چکے ہیں جن کی ماہانہ دو میٹنگزہو رہی ہیں اوور سیز پاکستانیوں کے عدالتی مقدمات کو 6 مہینے کے اندر حل کرنے کا آغازہوگیا ہے جس کی وجہ سے قبضہ مافیا کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین وسیم اختر رامے نے اس ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے انتھک کام کیا ہے اور مجھے یہ دیکھ کر انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب برطانیہ کی ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین مخدوم سید طارق الحسن کی قیادت میں منظم ہے اور اسےاحسن طریقے سے برطانیہ بھر کی پاکستانی کمیونٹی کے چیدہ چیدہ اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی شراکت سے تشکیل دیاگیا ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے مزید تجاویز کیلئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب ایڈوائزری کونسل برطانیہ سے مشاورت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن، پنجاب ایڈوائزری کونسل برطانیہ کے اوور سیز پاکستانیوں کی توقعات پر پور اتریں گے۔
تازہ ترین