• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلی فیکس کی دو پارلیمانی نشستوں کیلئے 8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ

  ہیلی فیکس(نمائندہ جنگ)برطانیہ کے دوسرے شہروں کی طرح ہیلی فیکس کی دو پارلیمانی نشستوں کیلئے 8 امیدوار میدان میں ہیں ان میں دو برٹش پاکستانی امیدوار بھی میدان میں ہیں جن میں ہیلی فیکس کی ایشیائی علاقے کی نشست سے لیبر پارٹی کے موجودہ ممبر پار لیمنٹ ہولی لینچ کے مدمقابل حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار کاشف علی جن کا تعق مانچسٹر کے علاقے اولڈہم سے ہے، دوسری بار قسمت آزمائی کر رہے ہیں، لب ڈیم کے امیدوار کونسلر جمیز بیکر ، کالڈار ویلی سے حکمرا ن جماعت کے ممبر پارلیمنٹ کرس وٹکر ،پاکستانی جاویدبشیر جن کا تعلق لب ڈیم سے ہے، کے درمیان مقابلہ ہے۔ لیبر پارٹی کی امیدوار سفید فام سہرا اور بریگزٹ پارٹی کے بھی امیدوار بھی شامل ہیں۔عام انتخابات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں کالڈارڈیل کونسل کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پولنگ جمعرات صبح ساڑھے سات بجے شروع ہو گی جو رات 10 بجے تک جاری رہے گی جبکہ جمعرات کی رات کو ہی نارتھ برج سپورٹس سینٹر میں ووٹوں کی گنتی شروع ہو گی جو جمعہ کی صبح 5 بجے تک جاری رہے گی۔
تازہ ترین