• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر، چیف وارڈن کا ہتک آمیز رویہ، سکیورٹی گارڈز میں اشتعال

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال کے چیف وارڈن کی جانب سے ہسپتال کے سکیورٹی گارڈز کو دوران ڈیوٹی گالیاں دینے کا انکشاف ہوا ہے ،جسکی وجہ سے گارڈز میں اشتعال ہے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک سینئر پروفیسر کو چیف وارڈن کا عہدہ دیا ہوا ہے،جن کے ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک کے قصے عام ہیں،ہ ملازم کو گالیاں دینا انکا مشغلہ ہے،ذرائع نے مزید بتایا ہے کچھ روز قبل نشتر کے گیٹ نمبر 2کی بیرونی دیوار سے خاردار تاریں ضلعی انتظامیہ نے کٹوا دیں تھیں،اس دوران مذکورہ ہسپتال کے سینئر پروفیسر (چیف وارڈن ) ا ٓگئے،جہنوں ہسپتال کے سکیورٹی گارڈز کو بلاوجہ گالیاں دینا شروع کردیں ،گارڈز نے نشتر ہسپتال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا سے مطالبہ کیا ہے کہ صورت حال پر فوری نوٹس لیں جبکہ نشتر حکام کے مطابق الزامات بے بنیاد ہیں چیف وارڈن گالیاں نہیں دیتے اور نہ ہی انکا رویہ ایسا ہے،اگر کسی گارڈ کو کوئی شکایت ہے تو وہ تحریری شکایت درج کروائے جس پر انکوائری ہو گی۔
تازہ ترین