• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی،4منشیات فروشوں سمیت متعدد گرفتار

ملتان ( سٹاف رپورٹر)پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے4منشیات فروشوں سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا، منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم اظہر سے7 لٹر شراب، مبین اختر سے ایک بوتل شراب، افضل سے8لٹر دیسی شراب، عابد سے200گرام چرس ،غیر قانونی گیس ریفلنگ پر ملزم ریاض ، عثمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ محمد بلا ل پولیس کو دیکھ کر بندوق پھینک کر فرار ہوگیا جبکہ پرچی جوا کے الزام میں خالد کو حراست میں لے لیا گیا، دریں اثناپولیس اور جے ٹی ٹی نے تھانہ قطب پور،بہاءالدین زکریا اور تھانہ گلگشت کے علاقوں ایونیو کالونی ، اکبر کالونی اور چاہ ڈھورے والا میں سرچ آپریشن کیا ،اس دوران 57 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، مظفر آبادپولیس نے سسر کی تحریری درخواست پر اسقاط حمل کے الزام میں بہو اور اس کے بھائیوں سمیت 5افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے تاحال کوئی گرفتار ی نہیں ہوئی ، شاہ قادری والہ کے محمد اقبال نے اپنی بہو حمیرہ بی بی اور اس کے بھائیوں غلام شبیر، مرتضی ، ارشد ، سکینہ اور سمیراں کیخلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔
تازہ ترین