• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

(ڈمی) شیخ رشید کی نئی کابینہ میں شمولیت!! احوال آج ”خبرناک“ میں دکھایا جائیگا

کراچی (جنگ نیوز) شیخ رشید، عمران خان، بزدار اور خورشید شاہ (ڈمیز) جمعرات کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں شریک ہوں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے (ڈمی) شیخ رشید نے کا کہنا تھا کہ عمران کو دیکھ کر ترس آتا ہے۔ (ڈمی) خورشید شاہ نے کہا کہ سینئر قیدیوں کو ہیٹر کی سہولت دی جائے جبکہ (ڈمی) بزدار نے چیلنج کیا کہ مجھے کوئی دھوکہ نہیں دے سکتا۔ ”شیخ صاحب نئی کابینہ میں شمولیت کیلئے تیار اور خان کی الماری میں دیمک کا راج“ یہ دلچسپ موضوعات بھی ”خبرناک“ کا حصہ ہوں گے۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔

تازہ ترین