• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور واقعہ، پولیس اور حکومت بھی ذمہ دار ہے، صدر سپریم کورٹ بار

کراچی، لاہور(اعظم علی /نمائندہ خصوصی، اے پی پی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر قلب حسن نے لاہور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی ذمہ داری پولیس اور حکومت پنجاب پر بھی عائد ہوتی ہے،اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اسپتال پر حملہ شرمناک ہے، امان اللہ کنرانی نے کہا کہ وکلاء کو میرٹ پر لائسنس ملیں تو ایسے واقعات نہ ہوں، سپریم کورٹ لائحہ عمل بنائے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر امان اللّٰه‎ کنرانی نے ڈاکٹروں اور وکلاء کے ساتھ ہونے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقع کمزور عدالتی نظام کا نتیجہ ہے اگر میرٹ پر وکلاء کو ہائی کورٹ کا لائسنس دیا جائے تو اس قسم کے واقعات نہ ہوں، لاہور جیسے واقعات وکلاء کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں سپریم کورٹ اس سلسلے میں لائحہ عمل بنائے۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے عدالتی نظام میں کمزوریوں کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے وکلا ء کی فہرست دی بشمول حامد خان رشید اے رضوی، کامران مرتضی وغیرہ اور کہا کہ ان جیسے ہزاروں وکلاء قانون کی پاسداری اور وقار کیلئے تگ و دہ کرتے ہیں تاہم میرٹ پر وکلاء کو لائسنس دیئے جائیں تو اس قسم کے واقعات نہیں ہونگے انکا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ ایسے عوامل ہیں جو وہ بیان نہیں کرسکتے مگر سب کو معلوم ہے علاوہ ازیں پورے معاشرے میں عدم برداشت بڑھ رہی ہے اسکا اثر وکلاء برادری پر بھی ہے، ڈاکٹروں پر بھی ہےاور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں بھی پایا جاتا ہے۔

تازہ ترین