آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍ صفر المظفّر 1442ھ23؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سعودی عرب میں ایک اورسینما گھر کا افتتاح


سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان میں پہلے سینما گھر کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

جازان کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بن عبدالعزیز نے 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے تیار کیے جانے والے سینما گھر کا افتتاح کیا اور اس سلسلے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

سینما میں 10 ہال ہیں جن میں سے دو بچوں کے لیے مختص کیے گئے جبکہ ہر ہال میں 80 سے 120 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔

جدہ میں پہلے سینیما گھر کا افتتاح

سعودی عرب کے شہر جدہ میں پہلے سینما گھر کا افتتاح کردیا گیا۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وی او ایکس سینیما کا افتتاح آلائن بیجانی کے چیف ایگیزیکٹو آفیسر الفطیما نے 28 جنوری کو کیا۔ اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ رپورٹ کے مطابق 2019اور 2020کے دوران جدہ میں 5 سینما گھر کھولے جائیں گے ان میں سے پہلے کا افتتاح ہو گیا۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں پہلا سینما گھر ریڈ سی مال کمپلیکس میں کھولا گیا ہے جبکہ الاندلس مال، اسٹار ایونیو، ابحر مال اور المسرۃ مال میں باقی چار سینما گھر قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ جدہ کے ریڈ سٹی مال میں بنائے جانے والے وی او ایکس سینیما میں 12 اسکرینیں نصب کی گئیں جبکہ الاندلس مال میں 27 اسکرینیں، اسٹارز ایونیو 9 اسکرین پر مشتمل سینما گھر اسی سال کھول دیئے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق 2020 کے دوران ابحر مال میں 11 اسکرینیں اور المسرۃ مال میں 6 اسکرین والے سینما گھر قائم ہونگے۔        

رپورٹ کے مطابق سینما گھرکے افتتاح کا مقصد عوام کو اُن کے شہر میں ہی سستی اور اچھی تفریح فراہم کرنا اور اُن کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید