• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی سی پر وکلاء کا حملہ: مختلف شہروں میں ڈاکٹرز کا احتجاج

پی آئی سی پر وکلاء کا حملہ: مختلف شہروں میں ڈاکٹرز کا احتجاج


لاہور میں پی آئی سی پر وکلاء کے حملے اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس اسٹاف نے لاہور واقعہ کے خلاف او پی ڈی میں ہڑتال کی اور احتجاجی ریلی نکالی۔

گوجرانوالہ میں ٹی ایچ کیو اسپتال وزیرآباد کے ڈاکٹرز اور اسپتال عملے نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔

راجن پور، بہاولنگر، مظفر گڑھ، ڈی جی خان سمیت متعدد شہروں میں حملوں کے خلاف ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے احتجاجی ریلی نکالی اور ہڑتال کی۔

ادھر حیدرآباد میں شاہ بھٹائی اسپتال کے ڈاکٹروں نے احتجاج کیا، سکھر میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے احتجاجی ریلی نکالی، جیکب آباد میں بھی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے وکلاء گردی کے خلاف اوپی ڈی کا بائیکاٹ کیا۔

تازہ ترین