• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامک یونیورسٹی، جاں بحق طالب علم جمیعت کا کارکن تھا، ترجمان جماعت اسلامی


جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں جمعیت کی تقریب پر سرائیکی اسٹوڈنٹ کونسل کے حملے  میں اسلامی جمعیت طلبہ کا کارکن محمد طفیل جاں بحق ہوگیا ۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبا کے 4طلبا فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ حملےکے وقت نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ تقریب سے خطاب کررہے تھے اور وہ بال بال بچ گئے۔

 حملےمیں لیاقت بلوچ کے قریب کھڑے ایک اسٹوڈنٹ کی ٹانگ اور دوسرے کےپیٹ میں گولیاں لگیں جبکہ لیاقت بلوچ کو عقبی دروازے سے بحفاظت نکال لیا گیا ۔

تازہ ترین