• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتنا پانی راول ڈیم میں جارہا ہے، اندرونی سیوریج نظام کب مکمل ہوگا؟ سپریم کورٹ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے بنی گالہ میں تجاوزات اور غیر مجاز تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران راول ڈیم میں جانے والے پانی اور سیوریج کے نظام سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کردی ہے ۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بنی گالہ میں موجود عمارتوں کوریگولرائزکیا جائے،نالہ کورنگ میں جانے والا پانی صاف ہونا چاہیے،ایسا نہ ہوکہ چک شہزاد والا حال بنی گالہ میں بھی ہوجائے ۔عدالت کو بتایا جائے کتنا پانی راول ڈیم میں جارہا ہے ؟اندرونی سیوریج کا نظام کب تک مکمل ہوجائیگا؟جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3رکنی بینچ نے جمعرات کے روز کیس کی سماعت کی تو سی ڈی اے کے ممبرپلاننگ نے رپورٹ پیش کی کہ سی ڈی اے نے 4 ارب روپے کی لاگت کے 3سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس پر کام شروع کردیا ہے۔

تازہ ترین