• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میں 4ہلاکتیں‘ 2فائرنگ ایک حادثہ کی نذر ہو گیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں 2افراد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ایک شخص ٹریفک حادثے کی نذر ہو گیا جبکہ ایک26 سالہ خاتون اسقاط حمل کے دوران زندگی کی بازی ہار گئی۔ تھانہ کھنہ کے علاقہ نیو شکریال میں 5ہزار کے تنازع پر توثیق حیدر، طیب اور محبوب نے آفتاب جمیل کو قتل نعمان خان کو شدید زخمی کر دیا۔ گولڑہ پولیس کو ظفرین بی بی نے رپورٹ درج کرائی کہ اسکے خاوند محمد شہزاد کو موٹر سائیکل سوار دو افراد نے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ تھانہ نون کے علاقہ میں پک اپ کو ٹرک نمبر پشاور ای 7071کی ٹکر سے مشتاق حسین جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ کورال کے علاقے علی پور میں واقع ایچ بی ایس گائنی ہسپتال میں26 سالہ خاتون مسماۃ (ع) کی نعش لائی گئی جس کا کسی اور جگہ سے اسقاط حمل کروایا گیا تھا۔ پولیس نے متوفیہ کو لانے والے اشرف اور اسکی اہلیہ کو گرفتار کرلیا۔
تازہ ترین