آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات27 ؍جمادی الاوّل 1441ھ 23؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جمعیت نےمجھ پرحملہ کیا، چیئرمین سرائیکی اسوڈنٹس کونسل

سرائیکی اسوڈنٹس کونسل اسلامک یونیورسٹی کے چیئرمین علی عمار نقی نے خود پر حملے سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت نےمجھ پرحملہ کیا.

سرائیکی اسوڈنٹس کونسل اسلامک یونیورسٹی کے چیئرمین علی عمار نقی نے اپنے زخمی ہونے کی تصویر جاری کردی، جمعیت کے کارکنوں پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ساڑھے5 بجے یونیورسٹی میں جمعیت کے کارکنوں نے مجھ پر حملہ کیا تھا، میرا سر اور چہرہ زخمی ہوا، 2 ساتھی مجھے پمز لے کر گئے۔

علی عمار نقی نے کہا کہ خود پرحملے کے بعد طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا، میں اسپتال میں تھا، جمعیت پرحملہ کس نےکیا معلوم نہیں۔

علی عمار نقی کا کہنا ہے کہ ابتدائی علاج کے بعد پمز سے نجی اسپتال منتقل ہو گیا، مجھے نہیں پتا کب کیا واقعہ ہوا، اس واقعے کا کون ذمہ دار ہے، مرنے والے طالبعلم کے قتل کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

قومی خبریں سے مزید