• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور : ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون کی تلاش جاری

پشاور : ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون کی تلاش جاری


پشاور میں ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل ہو گئی، جس کے بعد پولیس نے شہریوں کی مدد سے خاتون کی شناخت کرلی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں، جبکہ خاتون پشاور کے پوش علاقے حیات آباد کی رہائشی ہے۔

پولیس نے خاتون کے خلاف تھانا تاتارا حیات آباد میں مقدمہ درج کر لیا۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سر عام سڑک پر کھڑے ہوکرپستول سے فائرنگ کرر ہی ہے۔

اے ایس پی حیات آباد کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والی خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، دوسروں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں چھوڑا نہیں جائے گا۔

انہوں نے خاتون کی شناخت کے لیے اپنے ٹوئٹ کا جواب دینے پر شہریوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

تازہ ترین