• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے کم ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں استحکام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 3پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 154.98روپے سے گھٹ کر 154.95روپے اورقیمت فروخت 155.08 روپے سے گھٹ کر 155.05روپے سے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید 154.40روپے اور قیمت فروخت 154.70 روپے مستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے 171روپے سے بڑھ کر 171.50روپے اورقیمت فروخت 70پیسے کے اضافے سے 172.80روپے سے بڑھ کر 173.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید 202روپے سے بڑھ کر 205.50روپے اورقیمت فروخت 204روپے سے بڑھ کر 207.50روپے ہوگئی۔

تازہ ترین