• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر اور نوجوان وکلا گلدستے لیکر پی آئی سی جائیں، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا وکلاء کو مشورہ

لاہور(خبرایجنسی) لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے وکلا کو مشورہ دیا ہےکہ سینئراورنوجوان وکلا گلدستے لیکرپی آئی سی جائیں،ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں ،اگر کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہتا تو اس کی مرضی عدالتیں اپنا کام کرتی رہیں گی۔لاہور ہائیکورٹ میں وکلا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی عدالت میں گئے اور ان سے عدالتی امور بند کرنے کی استدعا کی، اس پر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ان سے کہا کہ عدالت اپنا کام کرے گی یہ میری ذمہ داری میں شامل ہے ،عدالت نے احتجاجی وکلا کو مشورہ دیا کہ سینئر اور نوجوان وکلا گلدستے لے کرپی آئی سی جائیں، وکلا ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں ،جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے کہا کہ کوئی وکیل کیسز کی پیروی کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہتا تو اس کی اپنی مرضی ہے لیکن مقدمات عدم پیروی پرخارج نہیں کئے جائیں گے آپ پڑھے لکھے لوگ ہیں، حق بنتا ہے پی آئی سی جا کر پھول پیش کریں، اچھے رویہ اور اچھے اخلاق سے معاملات بہتر ہوتے ہیں۔

تازہ ترین