• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی وطن پارٹی پختونوں کی امیدوں کا محور بن گئی ہے، طارق احمد خان

پشاور(نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی وائس چیئرمین طارق احمد خان صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسد آفریدی ایڈوکیٹ اور صوبائی کلچرل سیکرٹری ڈاکٹر عالم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ اگر پختون متحد ہو گئے تو کوئی بھی پختونوں کے حقوق غصب کرنے کی جرات نہیں کر سکے گا قومی وطن پارٹی کی طرف سے خیبر پختونخوا و جنوبی پختونخوا پر مشتمل پختونوں کے متحدہ صوبے کے لئے جدوجہد جاری رہے گی اور اس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے طلبا اور نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پختونوں کے ملی رہبر آفتاب احمد خان شیرپائو کی قیادت میں پختونوں کے حقوق کے لئے دلیرانہ جدوجہد کی وجہ سے قومی وطن پارٹی پختونوں کی امیدوں کا محور بن گئی ہے جبکہ پختون طلبا اور نوجوانوں نے قومی حقوق کے حصول کے لئے قومی وطن پارٹی کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے اور قومی وطن پارٹی کا قافلہ بڑی تیزی سے آگے بڑھتا جا رہا ہے قومی وطن پارٹی کی پختونوں کو متحد کرنے کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں اور انشاءاللہ2020کا سال پختونوں کے عظیم تر مفاد کا سال ہو گا پختونوں کے اتحاد سے پختونوں کی محرومیوں و مایوسیوں کا ازالہ ہو گا اور پختونوں کے خطہ میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
تازہ ترین