• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا


خیبرپختونخوا سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔

صوابی کی تحصیل ٹوپی میں 6 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 73 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے : خیبر پختون خوا میں 4 نئے پولیو کیسز سامنے آگئے

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ کل سے صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔

صوبے میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے میں 16 دسمبر سے 3 روزہ انسدادِ پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس 3 روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران 60 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین