• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتھ ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کیخلاف آسٹریلیا کی پوزیشن مزید مستحکم

پرتھ ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کیخلاف آسٹریلیا کی پوزیشن مزید مستحکم


پرتھ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی پوزیشن انتہائی مستحکم ہوگئی، تیسرے دن حریف ٹیم کو 166 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد کھیل کے اختتام تک کینگروز نے اپنی دوسری اننگز میں چھ وکٹ پر 167 رنز اسکور کرلیے، میزبان ٹیم کی مجموعی برتری 417 رنز کی ہوگئی ہے۔

نیوزی لینڈ نے 109رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگز شروع کی۔ راس ٹیلر اسکور میں مزید 14 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 80 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، کولن ڈی گرینڈ ہوم 23 رنز بناکر دوسرے نمایاں اسکورر رہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی اننگز 166رنز پر سمٹ گئی۔

پرتھ ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کیخلاف آسٹریلیا کی پوزیشن مزید مستحکم
آسٹریلوی بیٹسمین جو برنس نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، دو کھلاڑیوں کو نیتھن لائن نے شکار کیا۔

آسٹریلوی کپتان نے حریف ٹیم کو فالو آن نہیں کروایا اور میچ میں دوسری بار اپنے بیٹسمینوں کو میدان میں اُتارا، کیوی بولرز نے اس اننگز میں بہتر بولنگ کی اور 167 رنز پر چھ کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے میں کامیاب رہے، جو برنس نے 53 اور لبو شین نے پورے پچاس رنز کی اننگز کھیلی۔

ٹم ساؤتھی نے 63 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، دو کھلاڑیوں کو ویگنر نے پویلین بھیجا۔

میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی مجموعی برتری 417 رنز کی ہوگئی۔

میچ کے دوران پاکستان کے نامور امپائر علیم ڈار گیند لگنے سے زخمی بھی ہوئے مگر ابتدائی طبی امداد کے بعد اُنہوں نے دوبارہ سے امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔

تازہ ترین