• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمکیلی میری پہلا وڈیو ہے جس پر کوئی تنقید نہیں ہوئی، ابرار الحق

اسلام آباد (ایجنسیاں) گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ چمکیلی میرا پہلی وڈیو ہے جس پر مجھے کوئی تنقید نہیں ہوئی جبکہ میرے پچھلے ویڈیوز پر طنز کیا جاتا رہا ۔مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ابرار الحق نے اپنے نئے گانے کے بارے میں بتایا کہ اس گانے کی تحریک کہیں اور سے نہیں لی گئی کیونکہ ماضی میں اس طرح کے تھیم پر کبھی کوئی گانا نہیں بنایا گیا تھا۔ابرار الحق نے مزید بتایا کہ اس وڈیو کی ڈائرکشن اسد ممتاز ملک نےدی ہے جنہوں نے اس وڈیو کو مکمل کرنے کے لیے قابل ستائش کام کیا ورنہ ہم بجٹ سے باہر ہوچکے ہوتے،کیونکہ یہ وڈیو پہلے سے ہی اعلی درجے کی وڈیوتھی اور اس کے بجٹ میں مزید اضافہ کرنا ہمارے لیے مشکلات پیدا کرسکتاتھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم اس وڈیوکے اداکاروں میں سے چندکو ان کی پوری صلاحیت کے مطابق استعمال کرنے کے قابل بھی نہیں تھے لیکن اس کے باوجود چمکیلی کی تعریف کی گئی ہے۔
تازہ ترین