عرب ٹی وی الجزیرہ نے واشنگٹن، تہران اور اسلام آباد میں جاری مذاکرات میں ڈیڈ لاک پوائنٹس بتادیے۔
عرب ٹی وی نے واشنگٹن سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ امریکا ایران جنگ بندی کے لیے واشنگٹن، اسلام آباد اور تہران کے درمیان اس وقت مذاکرات جاری ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ تجاویز کا تبادلہ ہو رہا ہے، مذاکراتی عمل میں ریڈلائنز پر بات ہو رہی ہے۔
عرب ٹی وی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ امریکی بضد ہیں کہ وہ کسی اور نکتے سے پہلے ایران کے ایٹمی پروگرام پر بات کرنا چاہتے ہیں جبکہ ایران چاہتا ہے کہ پہلے ایرانی سمندروں کی ناکہ بندی ختم ہو۔
رپورٹ کے مطابق جہاں ان مذاکرات کے آگے بڑھنے کا امکان بہت روشن ہے، وہیں یہ خطرہ بھی موجود ہے کہ کسی ایک واقعے کو لے کر تنازع پھر بڑھ سکتا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق واشنگٹن اور اسرائیل میں 2 سے 3 ہفتوں کی مختصر جنگ کی باتیں بھی گردش میں ہیں اور کہا جارہا ہے کہ اس مختصر جنگ کا ہدف ایران کو مرضی کے مذاکرات پر قائل کرنا ہے۔