• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ،گیس کے اخراج سے 4 خواتین کی حالت غیر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 10 میں گھر میں قائم گارمنٹس کے کارخانے کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 35 سالہ عبدالاحد جاں بحق ہو گیا،کورنگی صنعتی ایریا گودام چورنگی کے قریب نجی گارمنٹس فیکٹری میں بوائلر سےگیس کا اخراج ہونے سے 4خواتین کی حالت غیر ہوگئی جن کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں پر متاثرہ خواتین کی شناخت 35 سالہ امرین ، 23سالہ صباء،22سالہ حفضہ اور 20سالہ سدرہ کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے،سرجانی سیکٹرB-6گلشن شیراز میں واقع مکان میں نامعلوم افراد نے گھر میںگھس کر لوٹ مار کے دوران وزنی چیز سے وار کرکے 60سالہ اختر حسین کو زخمی کر دیا جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ۔
تازہ ترین