• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ایشیائی پارلیمانی کانفرنس کی قرارداد سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق شق کو نکلوانے میں ناکام

اسلام آباد (صباح نیوز) ترکی میں بھارت سالانہ ایشیائی پارلیمانی کانفرنس کی قرارداد میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق شق کو نکالنے میں ناکام ہوگیا۔ 42 رکن ممالک اور20 سے زائد مبصرین نے پاکستان کے موقف کی تائید کردی۔ بھارت کو عالمی فورم پر پھر سفارتی شکست،42رکن ممالک اور20 سے زائد مبصرین نے پاکستانی موقف کی تائید کردی.ترک شہر اناتولیا میں منعقدہ ایشائی پارلیمانی کانفرنس کا سالانہ اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ کشمیر کے معاملے پر بھارت کو بین الاقوامی فورم پر ایک بات پھر سفارتی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہفتہ کو یہاں سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے موثر انداز میں کشمیر کے مسئلے پر پاکستانی موقف پیش کیا۔ بھارت اے پی اے کی قرارداد میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق شق کو نکالنے میں ناکام ہوگیا۔ 42 رکن ممالک اور20 سے زائد مبصرین نے پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔ پاکستانی مندوبین نے دوٹوک طور پر واضح کر دیا ہے کہ بھارت انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے۔ اجلاس میں بھارتی وفد کے کشمیر سے متعلق نقطہ نظر کو مسترد کر دیا گیا۔ سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عالمی برادری نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ بھارت کو حقائق تسلیم کرنے چاہئیں۔ سینیٹر سیف نے کانفرنس کو آگاہ کیا کہ بھارتی افواج نے علاقے میں بدترین تشدد کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

تازہ ترین