• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی بحران کیساتھ سیاسی بحران‘قومی ڈائیلاگ کی ضرورت‘فاروق ستار

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاہے کہ بدترین معاشی بحران کےساتھ سیاسی بحران سونے پر سہاگہ ہے‘ایسے حالات میں قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے‘ وزیراعظم نرم اور سیاسی رویہ اختیار کریں تو بنیادی خرابی دور ہو سکتی ہے۔ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی جنوبی پنجاب کے صدر اسد عباس شاہ کی رہائش گاہ پر ان کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں میڈیا سےبات چیت میں ڈاکٹر فاروق ستارنےکہا کہ پاکستان صحیح معنوں میں آزاد اور خود مختار تب ہی بنے گا جب معاشی ترقی کی رفتار بہت تیز ہوگی‘حکومت کے غیر سیاسی و غیر جمہوری رویے سے ملک میں معاشی بحران پیدا ہوا‘50لاکھ مکان بننے تھے کتنےبنے؟ ایک کروڑ لوگوں کو روزگار ملنا تھامگرایک کروڑ بیروزگارہو چکے‘عدم تحفظ کا یہ حال ہےکہ وکیلوں اورڈاکٹروں میں ٹھن گئی‘وسائل کی منصفانہ تقسیم نہیں ہوگی تو کیسے تبدیلی آئے گی‘قومی ڈائیلاگ نہ ہوا تو کیسے معاملات آگے بڑھیں گے‘ آئینی اصلاحات سمیت دیگر معاملات پر اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا‘انہوں نےکہاجنوبی پنجاب والے خسرو بختیار الیکشن جیت کروزیر بن گئے صوبہ نہ بن سکا‘آئینی ترمیم کیلئےدوتہائی اکثریت نہیں مگر صوبہ اور انتظامی یونٹ کیلئےبل تو لائیں۔سندھ کیلئے162ارب کا اعلان ہوا‘دھیلا نہیں ملا‘پنجاب میں بلدیاتی نظام ختم کر دیا گیا‘ کیسے تبدیلی آئے گی‘‘ آصف زرداری کی رہائی پر فاروق ستار نے کہا کہ یہ کس لئےکہاکسی کو نہیں چھوڑیں گے‘سب تو چھوٹ رہے ہیں‘آئندہ بلدیہ الیکشن میں 35 سال سےکم عمرمیئر لائیں گے‘ مجھے 23 اگست کی سزا مل رہی ہے‘کل بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا تھا آج بھی کھڑاہوں۔
تازہ ترین