• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو کا مرض رہ گیا :صوبائی وزیر

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیرتوانائی پنجاب و فوکل پرسن برائے پولیوملتان ڈویژن ڈاکٹر اختر ملک نے بچوں کو ویکسین کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کردیا ہے۔پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اورا سسٹنٹ کمشنر جنرل خواجہ عمیر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس، ایم ایس ڈاکٹرامجد،ڈبلیوایچ او کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر عابد اور روٹری کلب کے نمائندے محمدحنیف بھی اس موقع پر موجود تھے۔16دسمبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم کی افتتاحی تقریب شہباز شریف ہسپتال میں منعقد ہوئی۔وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراختر ملک نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو کا مرض رہ گیا ہے۔
تازہ ترین