• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختلاف رائے پراپنی صفوں میں برداشت پیدا کرنا ہو گی‘ مقررین

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) معاشرے میں اختلاف رائے کی بابت اپنی صفوں میں برداشت پیدا کرنا ہو گی۔ تعلیم کی روشنی کے ساتھ ساتھ تربیت کے چراغ کی کرنیں بھی معاشرے میں بکھیرنا ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈین اسلامک سٹڈیز ڈاکٹر پروفیسر شاہ محی الدین علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پاکستان یوتھ ویژن 2030ء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شفق سرفراز‘ ڈاکٹر مرزا عون محمد بیگ‘ ڈاکٹر سدرہ رضوان‘ وسیم ملک اور دیگر نے کہا کہ صبر اور برداشت کسی بھی معاشرے کی پہچان ہوتی ہے۔ ای ڈی پاکستان یوتھ چینج ایڈووکیٹس اریبہ نے کہا کہ والدین کو بچوں کی سائیکالوجی سے آگاہی کی بہت ضرورت ہے۔
تازہ ترین