• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگل شاہراہوں کی وجہ سے حادثات،حکومت کو احساس نہیں،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آئی این پی)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستارشاہ چشتی، مرکزی معاون حاجی حیات اللہ کاکڑ، مولانا محمد نبی نے کہا ہے کہ شاہراہوں کے سنگل ہونیکی وجہ سے روزانہ حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں مگر حکومت کوکوئی احساس نہیں، بلوچستان میں کوئی بڑی شاہراہ دو رویہ نہیں ان سنگل شاہراہوں کی وجہ سے عوام اپنے پیاروں کے جنازے اٹھارہے ہیں لیکن حکومت نے زبانی تسلی اورتعزیت کے سوا عملی طورپر کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی روٹ تو بلوچستان کی قسمت میں نہیں اور نہ بن سکتاہے بلوچستان کے عوام صرف دورویہ سڑک چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہحکومت اس قوم پر رحم کرے اور ان حادثات کی روک تھام کے لیے جہاں تک ممکن ہو تدابیر کرے اور بلوچستان کی شاہراہوں کودو رویہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے دورویہ شاہرائیں نہ بن سکیں۔ وفاق کی زیادتیوں کے ساتھ صوبائی حکومت نے اس شہر کو لاوارث سمجھ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹ لیا ہے۔انتخابات میں ہر جماعت دعووں کے ساتھ میدان میں اترتی ہے لیکن اقتدار میں آتے ہی عوام کو بھول جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زبانی ترقی تو میڈیا پر لیکن عملی میدان میں ترقی تو دور کی بات پسماندگی اور محرومی روزبروز بڑھ رہی ہے۔
تازہ ترین