• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے فشری میں فش ہاربر روڈ پر خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس میں کروڑوں روپے مالیت کی لانچیں جل کر خاکستر ہو گئیں، فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔

کراچی کے علاقے فشری میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ فش ہاربر پر واقع ایک ہوٹل میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتےکئی لانچوں کو جلا کر خاکستر کردیا جبکہ دو لانچوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

سیکورٹی انچارج فشری ناصر بونیری کا کہنا تھا کہ آگ ہوٹل میں موجود آئل کے ڈرموں میں لگی جو اچانک شدت اختیار کر گئی۔ آگ لگنے کی وجہ سے ایک ہوٹل اور کروڑوں روپے کی 8 لانچیں جل گئیں۔

کراچی فش ہاربر پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا


سیکورٹی انچارج کے مطابق نیوی، کے ایم سی اور کے پی ٹی کی 12 فائر بریگیڈ گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم ہوسکی اور نہ کسی جانی نقصان کی اطلاع ملی ہے، کراچی فش ہاربر پر ہوٹل میں لگی آگ تیسرے درجے کی تھی۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ دو گھنٹے تاخیر سے پہنچی جس کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا۔

تازہ ترین