• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپوربائی پاس اور سیداں والا چوک کشادہ کرنے کا ڈیزائن تیار

ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاولپوربائی پاس اور سیداں والا بائی پاس چوک کو کشادہ کرنے کا ڈیزائن تیار ، فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث منصوبے پرکام شروع نہ ہوسکا ۔معلوم ہوا ہے کہ ایم ڈی اے انتظامیہ نے بہاولپور بائی اورسیداں والا بائی چوکوں کو ٹریفک کے مزیدکشادہ کرنے کے لیئے ڈیزائن تیار کرلیا ہے ۔ ڈیزائن کے مطابق انجینئرنگ ونگ نے چوکوں کی پیمائش کرکے ان میں زیادہ ترسرکاری رقبے کو شامل کیا ہے جبکہ چند مرلے اراضی بھی ایکوائر کی جائے گی ۔ گرین بیلٹس کا رقبہ کم کرکے انہیں نئے سرے سے تعمیرکیا جائے گا ۔ دونوں چوکوں پر موجود تجاوزات مافیا کے خلاف بھرپورایکشن لینے کی حکمت عملی بھی تیارکر لی گئی ہے جبکہ دوسری طرف ایم ڈی اے میں فنڈز کی کمی کے باعث منصوبے پر عملدر آمدنہیں ہوسکا جس کی وجہ سے ٹریفک مسائل میں مزیداضافہ ہوگیا ہے ۔
تازہ ترین