• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع شہریت بل: احتجاج بھارتی تعلیمی اداروں تک پھیلنے لگا

بھارت کے تعلیمی اداروں میں بھی شہریت سے متعلق متنازع ترمیمی قانون کیخلاف احتجاج شروع ہوگیا ہے۔

نئی دہلی کی جامع ملیہ اسلامیہ، اتر پردیش کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بعد بھارت کے مختلف تعلیمی اداروں میں متنازع قانون کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علموں پر پولیس نے بدترین تشدد کیا اور 100 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

جن کی رہائی کیلئے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طالب علموں کی اپیل پر پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر طلبہ جمع ہوگئے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ کے احتجاج کے بعد شہر میں انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹوں کیلئے بند کردی گئی جبکہ یونیورسٹی کو 5 جنوری تک بند کردیا گیا۔ ادھر مغربی ریاست مہاراشٹر کے صدر مقام ممبئی، حیدر آباد، بنگلور اور لکھنو میں بھی طالب علموں کا احتجاج جاری ہے۔

تازہ ترین