• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم شاہ دبئی میں ہراسانی کا شکار


پاکستانی ٹِک ٹاک اسٹار حریم شاہ دُبئی میں مداحوں کی جانب سے ہراسانی کا شکار ہوگئیں۔

آئے دِن خبروں کی دُنیا کا حصہ بنے رہنے والی پاکستانی ٹِک ٹاک اسٹار حریم شاہ ایک بار پھر خبروں کی دُنیا میں آگئیں۔

دو روز قبل حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دُبئی کے ایک مال کی افتتاحی تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے موجود ہیں۔

حریم شاہ نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے دُبئی کے مال کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا تھا، جب میں وہاں گئی تو مردوں کی بھیڑ نے میرے ساتھ بدتمیزی کی، مجھے ہراساں کیا گیا، کسی نے مجھے دھکّا دیا تو کسی نے مجھے لات ماری۔

ٹِک ٹاک اسٹار نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ ’کیا آپ لوگ اپنے گھر کی خواتین کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کرتے ہیں؟‘

اِس ویڈیو سےکچھ دِن قبل بھی حریم شاہ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور اُس ویڈیو میں بھی حریم شاہ نے یہ ہی بات کہی تھی کہ ایک تقریب میں اُن کو مداحوں کی جانب سے ہراساں کیا گیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں ہیش ٹیگ MeToo بھی استعمال کیا تھا۔

واضح رہے کہ حریم شاہ ایک پاکستانی ٹِک ٹاک اسٹار ہیں اور اپنی وائرل ویڈیوز کی وجہ سے وہ اکثر خبروں کی دُنیا میں نظر آتی ہیں۔


تازہ ترین