• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم شاہ کی مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔حریم شاہ آئے دن اپنی کسی ویڈیو کے باعث خبروں کا حصہ بنی رہتی ہیں ۔حال ہی میں ایک نجی ہوٹل میں حریم کی رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی حریم شاہ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ، محمد امین کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں، اس 

حریم شاہ کی مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل 


دوران محمد امین کے دوست حریم شاہ پر پیسے بھی لٹارہے ہیں۔یہ ویڈیو ایک مقامی ہوٹل میں بنائی گئی تھی کیونکہ اسٹیج پر ایک بینر لگا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں خاص طور پر تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔محمد امین خان گلگت بلتستان سے مسلم لیگ نون کے ایم پی اے ہیں ۔پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے ساتھ حریم شاہ کی تصویروں کے بعد اب مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کے ساتھ بھی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔حریم شاہ کی پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے ساتھ بھی ایک ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ نے اسلام آباد کے اعلیٰ سرکاری دفتر کا دورہ کیا تھا اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیں تھیں۔

تازہ ترین