• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا‘اسلام آباد چیمبر

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے جنوری 2020سے اوگرا کی جانب سےگیس کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے کہا ہےکہ اگر گیس کی قیمتوں میں 214فیصد تک اضافہ کیا گیا تو عوام کیلئے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا جو ان کیلئے ناقابل برداشت ہو گا اور کاروباری سرگرمیاں بھی بہت متاثر ہوں گی چیمبر کے صدر محمد احمد وحید، سینئر نائب صدر طاہر عباسی اور نائب صدر سیف الرحمٰن خان نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں مزید اضافہ ہو گا کیونکہ گیس کئی صنعتوں کی توانائی کی ضروریات کو پورا کر رہی ہے۔
تازہ ترین