• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: CNG بندش کا تیسرا دن، رکشہ، ٹیکسی ڈرائیور رل گئے

کراچی میں سی این جی اسٹیشنز تیسرے روز بھی بند


کراچی میں سی این جی اسٹیشنز تیسرے روز بھی بند ہیں، رکشہ اور ٹیکسی کے ڈرائیور حضرات رل گئے، سی این جی اسٹیشنز کے باہر لائن لگا کر سی این جی کھلنے کی امید میں رات بھر کھڑے رہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورز حضرات سی این جی کے حصول کے لیے رات سے سی این جی اسٹیشنز کے باہر قطاریں لگا کر کھڑے ہیں اور سردی میں رات بھی اپنی گاڑیوں میں گزاری ہے۔

ڈرائیور حضرات کا کہنا ہے کہ انہیں رات میں کہا گیا تھا کہ صبح سی این جی کی فراہمی شروع ہوجائیگی، ساری رات انتظار کرنے کے بعد اب کہا جارہا ہے کہ سی این جی نہیں کھلے گی۔

ایک ڈرائیور نے الزام لگایا کہ کچھ سی این جی اسٹیشنز بلیک پر پابندی کے باوجود سی این جی کی فروخت کرتے ہیں۔

سی این جی اسٹیشنز کی مسلسل 3 روز سے بندش کے باعث شہر میں بسوں کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہر قائد کی عوام بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

تازہ ترین