• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کرکٹ بورڈ نے حفیظ کی بولنگ پر پابندی لگادی

انگلش کرکٹ بورڈ نے حفیظ کی بولنگ پر پابندی لگادی


انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سینئر کھلاڑی اور آف اسپنر محمد حفیظ کی بولنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔

محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن پھر غیر قانونی قراردے دیا گیا، اب وہ انگلینڈ میں بولنگ نہیں کراسکیں گے۔ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن اس سال ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے دوران رپورٹ ہوا تھا۔

محمد حفیظ کے ایکشن کے آزادانہ تجزیے میں اس کے غیر قانونی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

بولنگ ایکشن کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کے بازو کا خم 15 ڈگری سے زیادہ ہوتا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ ایکشن کی درستگی تک ای سی بی ایونٹس میں بولنگ نہیں کرسکیں گے۔

تازہ ترین