• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم نے قانون کی اعلیٰ تعلیم کے لیے ’لنکنز اِن ‘ کا انتخاب کیوں کیا؟

قائد اعظم نے 19 سال کی عمر میں قانون کی اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے لندن کی درسگاہِ وکالت ’لنکنز ان‘ کا انتخاب کیا۔

اس ادارے میں داخلے اور لنکنز اِن کو اِنز آف کورٹ(Inns of court) پر فوقیت دینے کی وجہ قائداعظم کچھ یوں بتاتے تھے کہ لنکنز اِن کے داخلی حصے پر ان تمام رہنماؤں کے نام لکھے تھے، جنہوں نے دنیا کو قوانین سے متاثر کیا تھا  محمد ﷺ کا اسم مبارک تمام قانون سازوں میں سرفہرست کنندہ ہے۔

لنکنز ان میں قائداعظم نے 1892ء سے1896ء کے دوران بیرسٹری کی تعلیم حاصل کی۔ بانیٔ پاکستان 5 جون 1893 کو لنکنز ان میں داخل ہوئے ۔

جناح کے قانون کی تعلیم میں پیوپلیج (قانونی تربیتی پیش نامہ) نظام شامل تھا، جو وہاں صدیوں سے لاگو تھا۔ قانون کا علم حاصل کرنے کے لیے وہ سینئر بیرسٹرز کی رہنمائی لیتے، نیز وہ کئی قانونی کتابوں کا مطالعہ بھی کرتے۔

قائداعظم کا مجسمہ ججوں اور وکلاء کیلئے دنیا کےسب سے معتبر تعلیمی ادارے لنکنز اِن کی لائبریری میں نصب ہے۔

اس مجسمے کی تیاری کے لیےاسکاٹش مجسمہ ساز فلپ جیکسن (جو سوئزرلینڈ، ارجنٹینااور برطانیہ میں اپنے حیرت انگیزآرٹ ورک کے لیےجانے جاتے ہیں) کا انتخاب کیا گیا۔ فلپ جیکسن نے قائداعظم کا ایسا مجسمہ تیار کیا، جوان کے اعتماد اور فہم و فراست کا ثبوت پیش کرتا ہے۔

تازہ ترین