• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: CNG اسٹیشنز 8 گھنٹے کھلنے کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے پھر بند

کراچی: CNG اسٹیشنز 8 گھنٹے کھلنے کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے پھر بند


کراچی میں سی این جی اسٹیشنز 8 گھنٹے کھلے رہنے کے بعد ایک بار پھر سے غیر معینہ مدت کے لیے بند ہوگئے۔

شہر قائد میں جمعہ کی شب اس وقت شہریوں کی دوڑیں لگ گئیں جب حکام کی جانب سے رات 10 بجے اچانک سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان کیا گیا۔

اس اعلان کے ساتھ ہی شہر بھر کے سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں، بسوں اور رکشوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، سخت سردی کے باوجود اپنی باریوں کا انتظار کرنے والے شہریوں کا اسٹیشنز پر گیس کا کم پریشر ملنے کے سبب پارہ گرم نظر آیا۔

انتظامیہ کی جانب سے 6روز بعد کھلنے والے سے سی این جی اسٹیشنز کو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک صرف 8 گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی کی گئی جس کے بعد انہیں ایک بار پھر سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

سوئی سدرن گیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی روک دی جاتی ہے اور اب دوبارہ سے اسٹیشنز کھولنے کا اعلان گیس پریشر کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

تازہ ترین