• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں رواں برس پولیو کے81 کیسز رپورٹ

خیبر پختونخوا: رواں برس پولیو کے81کیسز رپورٹ ہوئے


خیبر پختونخوا میں پولیو ویکسی نیشن سے متعلق پروپیگنڈے اور انکاری والدین کے سبب رواں سال صوبہ بھر میں پولیو کے 81 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سال 2019 خیبر پختونخوا پولیو کے حوالے سے کیسا رہا اور حکومت اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے کیا اقدامات کرتی رہی؟

محکمہ صحت حکام کے مطابق گزشتہ سال خیبر پختونخوا میں پولیو کے 8 جبکہ اس سال 81 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رواں سال سامنے آنے والے 81 کیسز میں 27 پولیو کیسز لکی مروت جبکہ بنوں میں 25 کیسز رپورٹ ہوئے، جو دوسرے اضلاع کی نسبت سب سے زیادہ ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق انکاری والدین کے باعث 2019 میں پولیو کے زیادہ کیسز رونما ہوئے۔

متعلقہ اعلیٰ حکام کے مطابق پولیو ویکسی نیشن سے متعلق ماضی میں کئے جانے والا منفی پروپیگنڈے کے باعث انسداد پولیو مہم سے مطلوبہ نتائج برآمد نہ ہو سکے جبکہ انکاری والدین کی وجہ سے بھی پولیو مہم متاثر ہوئیں۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق خیبرپختونخوا میں رواں سال 2 کروڑ سے زیادہ پچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

تاہم اس کے باوجود بعض علاقوں میں کئی والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین نہیں پلوائی، جس کی وجہ سے پولیو کا مرض ختم ہونے کے بجائے بڑھتا ہی چلا گیا۔

تازہ ترین