• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے نام لے کر گرفتاری کی ہدایت کی، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم نے نام لے کر ان کی گرفتاری کی ہدایت کی، رانا ثنا اللہ


مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے نام لے کر میری گرفتاری کی ہدایت کی، مجھے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے گرفتاری کا بتایا تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں منحرف گروپ بنانے میں رکاوٹ بننے پر کارروائی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ مشن بنایاجائے، گرفتاری کا معاملہ پارلیمان میں رکھیں گے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جوڈیشل یا پارلیمانی کمیشن نہ بنا تو عدالت سے رجوع کریں گے۔

رانا ثنااللہ نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے مولانا فضل الرحمٰن کا دل سے ساتھ نہ دینے کا شکوہ بھی کیا۔

تازہ ترین