سابق آئی جی عامر ذوالفقار کی گاڑی کو موٹروے پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں سابق آئی جی عامر ذوالفقار محفوظ رہے تاہم گاڑی تباہ ہوگئی۔
سابق آئی جی عامر ذوالفقار لاہور سے اسلام آباد جارہے تھے۔
مجلس وحدتِ مسلمین نے زائرین کے لیے چہلمِ امام حسینؓ کے موقع پر زمینی راستوں پر پابندی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔
میانوالی کے علاقے دلیوالی میں خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں اس کے 3 دیوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی میں چائنہ پورٹ سے میاں بیوی کی لاشیں ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے، کراچی پولیس کی ٹیم گوجرانوالہ پہنچ گئی، جہاں اس نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں اور پنجاب اسمبلی کے 1 حلقے میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ایک نشے کے عادی شخص نے پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے کاڈرامہ رچا دیا۔
بٹگرام کے علاقے کوزہ بانڈہ میں محکمۂ خوراک نے کارروائی کرتے ہوئے گدھے کو ذبح کر کے گوشت فروخت کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہینِ مذہب کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
این اے ون چترال سے رکنِ قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کو مدتوں بعد لاہور ریلوے اسٹیشن آنے کا موقع ملا، وزیراعظم نے پاک بزنس ایکسپریس کا افتتاح کیا۔
گریڈ 20 کے پروفیسر اور شپ اونر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر قاضی ارشد صدیقی کو ڈائریکٹر کالجز کراچی مقرر کر دیا گیا ہے۔
کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی لاشوں سے متعلق مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں اور نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرِ پلاننگ احسن اقبال کے بیان کی مذمت کرتا ہوں، احسن اقبال نےاین ایف سی ایوارڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے۔
بانیٔ تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔
بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو پر سماعت 2 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور میر مرتضٰی بھٹو کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ لیاری کے لوگ اور عوام مشکل میں ہیں، لیاری میں تقریباً 150عمارتیں سیل کر دی گئی ہیں۔