نیدرلینڈز حکومت نے اسرائیل کے سفیر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈز کی حکومت کی جانب سے اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے غزہ صورتحال پر مذمت کی جائے گی۔
نیدر لینڈز کی حکومت نے فلسطینیوں پر تشدد پر اُکسانے اور غزہ میں نسل کشی کے حوالے سے دیے گئے بیانات پر 2 اسرائیلی وزراء پر پابندی لگائی ہے۔
یہ دو اسرائیلی وزراء اتمار بن گوئر اور بزلیل سموٹریچ ہیں