• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس بحران،صوبائی وزیرتوانائی کا ایم کیوایم قیادت سے رابطہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ میں بڑھتے ہوئےگیس بحران پر مشتر کہ موقف اختیار کرنے اور ملکر آواز بلند کرنے کیلئے سندھ حکومت نےاپوزیشن سے رابطے کرنے کا فیصلہ کرلیا،صوبائی وزیرتوانائی امتیاز شیخ نےایم کیوایم کی قیادت سے رابطہ کیا اور کہاکہ آئیےملکر گیس بحران کے خاتمے کیلئے آواز بلند کریں جس پر خواجہ اظہار نے کہاکہ آپ روڈ میپ تیار کریں۔ گزشتہ روزصوبائی وزیر نے خواجہ اظہارالحسن اور کنور نوید جمیل سےٹیلی فونک رابطہ کر کے سندھ کے گیس بحران سمیت دیگر سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا، امتیازشیخ نےایم کیو ایم رہنمائوں سے کہا کہ آئیےملکرسندھ میں گیس بحران کے خاتمے کیلئے آواز بلند کریں، انہوں نے کہا کہ عوام مشکل میں ہیں، اس لیے ہمیں ساتھ مل کراقدامات کرنے ہوں گے، جواب میں خواجہ اظہارنے کہاکہ سندھ حکومت گیس بحران کے خاتمے کا روڈ میپ بنائے، عوامی مسائل پر ایم کیوایم آواز بلند کررہی ہے اور کرتی رہے گی،دریں اثناء امتیازشیخ کی جانب سےجی ڈی اے،تحریک انصاف ودیگر پارلیمانی گروپس سےبھی رابطے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین