• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کے وفد کی ڈی جی نادرا، ایم ڈی واٹر کارپوریشن سے ملاقاتیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین نے ڈی جی نادرا سندھ اور ایم ڈی واٹر کارپوریشن سے علحیدہ ملاقاتیں کیں۔

 ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی نادرا سندھ سے مشرقی پاکستان سے ہجرت کرنے والے پاکستانیوں کے شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ایم کیو ایم کے وفد نے کہا کہ اورنگی ٹاﺅن کے نادرا دفتر کے اوقات بڑھا کر اسے ڈبل شفٹ میں چلایا جائے، شہر کے مختلف علاقوں میں نادرا کے موبائل یونٹ بھیجے جائیں۔

امین الحق نے کہا کہ نادرا پاکستانی شہریوں کو شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات کو دور کرنے کے اقدامات کرے۔

ایم کیو ایم کے وفد نے ضلع غربی میں پانی کی قلت پر ایم ڈی واٹر کارپوریشن صلاح الدین سے ملاقات کی۔

امین الحق نے کہا کہ کراچی کے بیشتر علاقے بالخصوص اورنگی ٹاؤن پانی سے محروم ہے جہاں ٹینکر مافیا کا راج ہے، اورنگی ٹاؤن میں بسے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کنکشنز قائم ہیں، غیر قانونی کنکشنز کا خاتمہ کر کے پانی چوری کو روکا جائے، پورے شہر میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہے۔

قومی خبریں سے مزید