• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کا بحران، درخواست گزار سے ذخائرکی تفصیلات طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں گیس کے بحران سے متعلق دائر درخواست کی سماعت پر ہائی کورٹ نے درخواست گزار سے صو بے میں گیس کے ذخائز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں،جمعہ کوشہری محمود اخترکی جانب سے دائر آئینی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ میں قدرتی گیس کے ذخائر کے باوجود صوبہ ہی گیس سے محروم ہے،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عوام گیس کے بحران اور گیس کے پریشر سے پریشان ہیں جبکہ وفاق سوتیلی ماں کا سلوک کر رہا ہے،عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ یہ بتا دیجئے کہ سندھ کے کون سے علاقوں سے گیس نکل رہی ہے ہمیں ان علاقوں کے نام اور گیس نکلنے کی تفصیلات فراہم کریں گے تو مزید کارروائی ہوگی،عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی آپ نے وفاق اور صوبے کو فریق بنایا اس لیے ضروری معلومات آپ کو ہی دینا ہوں گی جس کے بعد عدالت نے تفصیلات طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت 14جنوری تک ملتوی کردی،درخواست میں سیکریٹری پیٹرولیم و قدرتی وسائل، چیئرمین اوگرا، سیکریٹری وزارت داخلہ، و دیگر بھی فریق بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین