• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے انسداد منشیات کے لیے زندگی ایپ کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے انسداد منشیات کے لیے زندگی ایپ کا افتتاح کردیا


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منشیات کا استعمال نوجوان طبقے کو متاثر کررہا ہے، پوری طاقت سے اس کا مقابلہ کریں گے۔

انسداد منشیات کے لیے زندگی ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ موبائل فون کی وجہ سے منشیات کا استعمال اور بچوں سے زیادتی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کو ابھی تک بچوں سے زیادتی اور منشیات کے استعمال کی آگاہی نہیں، ملک بھر میں پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مل کر مہم چلانی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پہلے منشیات یونیورسٹیز تک محدود تھیں، اب یہ لعنت اسکولوں تک جاپہنچی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئس کے نشے کا استعمال بھی بڑھ رہا ہے، یہ لعنت ایلیٹ اسکولز میں زیادہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ منشیات میں مافیاز ملوث ہیں، وہ ہر جگہ پیسا کھلا دیتے ہیں، آئی جی خیبر پختونخوا کو چھاپے مارنے کا کہا تو پولیس اہلکاروں نے منشیات فروشوں کو پہلے ہی بتادیا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات تباہ کن ہیں، پوری طاقت سے اس کا مقابلہ کریں گے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ بچوں سے زیادتی کے معاملے پر کوئی بات بھی نہیں کرتا، ماں، باپ بھی عزت بچانے کی خاطر خاموشی اختیار کرتے ہیں۔

تازہ ترین