یوں توانسانیت کا مقصد ہی دوسروں کی مدد کرنا اور کسی کے کام آنا ہے تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو کسی کی مدد اس انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے تعریف کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
امریکی شہرملواکی میں کچھ ایسے ہی مناظر اس وقت دیکھے گئے جب وہیل چیئر پر بیٹھی ایک معذور خاتون سڑک پار کر رہی تھی کہ اس دوران ٹریفک کھل گیا تاہم وہاں سے گزرتے بس ڈرائیور نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس روکی اور خود اتر کر خاتون کو سڑک پار کروائی۔
یوں اپنی بس سے اتر کر معذور خاتون کو سڑک پار کرنے میں مدد دیتے بس ڈرائیورکے اس اقدام کو وہاں موجود افراد نے بے حد سراہا جبکہ یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔