• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف:سیّد محمّد الفاروق القادری

ترتیب و تدوین: سیّد صبغت اللہ سہروردی

صفحات: 200

قیمت: 450 روپے

ناشر:ادارہ پاکستان شناسی، لاہور۔

سیّد محمّد الفاروق القادری کئی زبانوں پر عبور رکھتے ہیں۔ علمی مشاغل سے ایک گونہ دِل چسپی اگر طرزِ حیات رہی، تو صاحبِ علم افراد کی صحبتوں سے اکتساب اُن کی ذہنی و روحانی تسکین کا ذریعہ۔ سو ،اپنی پوری زندگی میں متعدّد اہلِ علم و فن سے اُن کی ملاقاتیں رہیں اور ’’یادوں کے خواب‘‘اُن کی ایسی ہی ملاقاتوں اور احوال کا تحریری بیان ہے۔ مصنّف نے انتہائی محبّت اور اخلاص سے اُن تمام ہستیوں کو یاد کیا اور اُس یادآوری کو سادہ اور سچّے الفاظ کا پیرہن بھی عطا کردیا ہے۔

تازہ ترین