• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

باہر کھانے کھائے جارہے ہیں، یہ بیمار ہیں یا تندرست، عمران خان

اسلام آباد(جنگ نیوز)وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی ہوٹل میں کھاناکھانے کی تصویر کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم نے کہاکہ باہر جاکر کھانے کھائے جارہے ہیں ‘یہ بیمار ہیں یا تندرست ۔

پنجاب حکومت نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس منگواکر عوام کے سامنے رکھے۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے وائرل ہونے والی تصویر کا نوٹس کے لیا۔

یہ بھی دیکھئے:لندن کے اسپتال میں کھاؤ پیو بیماری کا علاج جاری ہے ، فواد چوہدری


وزیراعظم نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کو ٹیلی فون کیا اور ان سے پوچھا کہ باہر جاکروہ کھاناکھا رہے ہیں یہ بیمار ہیں یا تندرست ۔

وزیراعظم نے صوبائی وزیر صحت سے پوچھا کہ نوازشریف کی رپورٹس آئیں یا نہیں،عمران خان نے صوبائی وزیر کوہدایت کی کہ نوازشریف کی رپورٹس فوری منگوائیں اورحقائق عوام کے سامنے لائیں ۔

تازہ ترین